• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نمستے ٹرمپ‘ جیت گیا، ’ہاؤڈی مودی‘ ہار گیا …تجارتی معاہدے پر کانگریس کی شدید تنقید

کراچی (رفیق مانگٹ) ’نمستے ٹرمپ‘ جیت گیا، ’ہاؤڈی مودی‘ ہار گیا ۔۔۔ تجارتی معاہدے پرکانگریس کی شدید تنقید، جے رام رمیش کا کہنا ہے معاہدہ تفصیلات سے خالی اور امریکہ کے حق میں، عام آدمی پارٹی کے مطابق عبوری معاہدہ کسانوں سے سنگین غداری ہے، پون کھیرا نے بتایا کہ حکومت نے امریکی دباؤ میں قومی مفادات قربان کر دیے، بھارت میں تجارتی معاہدے پر سیاسی محاذ آرائی میں شدت، انڈیا اور امریکہ کے عبوری تجارتی معاہدے پر اندرونِ ملک سیاسی طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس معاہدے میں قومی اور معاشی مفادات کے بجائے سفارتی نمائش کو ترجیح دی گئی، جبکہ عملی فائدہ زیادہ تر واشنگٹن کو ہوا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمان جے رام رمیش نے کہا عبوری تجارتی معاہدہ ٹھوس تفصیلات سے خالی اور واضح طور پر امریکہ کے حق میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید