• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ملکر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، امریکی ناظم الامور

کراچی (سہیل افضل) ہم ملکر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، امریکی ناظم الامور، سکھر میں بڑے صنعتی مراکز بشمول امریکی ادارے ʼ امریکی ناظم الامورمونڈلیز انٹرنیشنل کے اشتراک سے قائم جدید بسکٹس فیکٹری کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاک-امریکہ معاشی شراکت داری کی اس سے بہتر کیا مثال ہو سکتی ہے کہ جہاں ہم ملکر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، جدت کو فروغ دے رہے ہیں اور باہمی خوشحالی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔" امریکی کمپنیاں اور ٹیکنالوجی پاکستان بھر میں صنعتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور رسد و ترسیل (سپلائی چین) کے نظام کو جدید خطوط پراستوار ارو مضبوط کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ سندھ کے دوران سکھر میں بڑے صنعتی مراکز بشمول امریکی ادارے مونڈلیز انٹرنیشنل کے اشتراک سے قائم جدید کنٹینینٹل بسکٹس فیکٹری کے دورہ کے موقع پر کہی۔
اہم خبریں سے مزید