کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ پالیسیوں کا اثر، امریکہ میں غیر ملکی سیاحت کو بڑا دھچکا، 2025ء میں غیر ملکی سیاحت 4.2 فیصد گھٹ گئی، اربوں ڈالر نقصان، کینیڈا، یورپ اور ایشیا کے سیاحوں میں نمایاں کمی، ٹورزم انڈسٹری کو 50 ارب ڈالر نقصان کا سامنا، اینٹی امیگریشن بیانات،ویزا پابندیاں اور سرحدی سختی، وجوہ، کورونا وبا کے بعد پہلی بار امریکہ میں غیر ملکی سیاحوں کی سالانہ تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی سطح پر سفری بحالی کے برعکس رجحان کی نشاندہی کرتی ہے اور امریکی معیشت کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے⁹فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2025ء کے دوران امریکہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 4.2 فیصد کمی ہوئی، جبکہ اسی عرصے میں دنیا بھر میں بین الاقوامی سفر میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کمی خاص طور پر مغربی یورپ، ایشیا اور کینیڈا سے آنے والے سیاحوں میں دیکھی گئی۔