اسلام آباد (نیو ز رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج 2026ء کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کی بائیو میٹرک کے لئے (اج )اتوار8 فروری آخری تاریخ ہے، بائیو میٹرک کے لئے ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے،اس لیے تمام عازمین کل تک یہ عمل ہر صورت مکمل کر لیں،بصورت دیگر حج ویزہ نہیں لگ سکے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن آٹھ فروری 2026 ہے۔ عازمین حج موبائل ایپ "سعودی ویزا بائیو" کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹ مکمل کریں۔