جہانیاں ( آن لائن ) اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کا 115 واں یوم پیدائش 13 فروری کو منایا جائے گا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس سے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔