• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کو دستاویزی کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، مشیر نجکاری محمد علی

کراچی (مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے مشیر برائےنجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک معیشت کو دستاویزی نہیں کیا جاتا ترقی ممکن نہیں، اقتصادی مسائل کو صرف حکمت عملی کی سطح پر حل نہیں کیا جا سکتا، ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اسٹرکچر اصلاحات کرنا ہوں گی، ٹیکس نظام اس وقت تک ٹھیک نہیں ہو سکتا جب تک اسے دستاویزی نہیں کیاجاتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں 17ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرےروز ’’بنیادی اصولوں کو درست کرنا، پاکستان کی اقتصادی بحالی"کے عنوان سے منعقدتقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر دیگر مقررین میں سابق وزیر برائے سرمایہ کاری اظفر احسن،سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل،سابق وزیر خزانہ اسد عمر،سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور پاکستان بزنس کونسل کی چیئرپرسن زیلف منیر بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید