• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر بند ہڑتال کو کامیاب بنائیں، سید زین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی پہیہ جام اور شٹر بند ہڑتال کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں، تاکہ اقتدار پر قابض قوتوں کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ عوام اب مزید فریب، جبر اور استحصال برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کسی جماعت یا فرد کے لیے نہیں بلکہ ووٹ کے تقدس، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق کے تحفظ اور آزاد و خودمختار عدلیہ کے لیے ہے۔
اہم خبریں سے مزید