• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسز کمی ناگزیر، انٹریسٹ ریٹ سنگل ڈیجیٹ پر لانا چاہئے، عارف حبیب

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا کہ ہےپیداواری لاگت میں اضافے کے باعث برآمدی شعبے کی کارکردگی بہت خراب ہے، کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسزکمی ناگزیر ہے، انٹریسٹ ریٹ سنگل ڈیجیٹ پر لانا چاہئے۔اسلامی بینکنگ پاکستان میں بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ المیزان انویسٹمنٹ اسلامی بینکنگ کا برانڈ ہے۔ جس کے بہت سوں نے پیروی کی اور کامیابی حاصل ہے، اسلامی بینکنگ پاکستان میں بہت منافع بخش کاروبار ہے، پاکستان میں برآمدات کے شعبے کی کارکردگی بہت خراب ہے۔ جس کی ایک وجہ پیداواری لاگت کا بہت زیادہ ہونا ہے، توانائی کی قیمت بھی زیادہ ہے جس سے پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔ انرجی کی قیمت کم کرنے کے لیے کھپت بڑھانا ہوگی۔ انٹریسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجیٹ پر لانا چاہئے۔ کاروبار کے فروغ کے لیے ٹیکسز میں کمی ناگزیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید