کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ آقائوں کی تبدیلی نہیں آزادی چاہتے ہیں، کراچی نعرہ ہمار ا نہیں پنجاچ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش ہے۔یہ بات انھوں نےہفتے کو مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کےزیر اہتمام ضلع وسطی میں خواتین کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہی ، کنونشن میں یونیورسٹی کی طالبات سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی نعرہ ہمارا نہیں بلکہ پنچاب اسٹیبلشمنٹ کی خواہش ہے جسکی حمایت فارم 47کی بدولت اقتدار پر مسلط لوگ کررہے ہیں ِ،مہاجر قومی موومنٹ کا موقف بالکل واضح ہے کہ ہم اپنی قوم اور زمین کو تقسیم نہیں ہونے دینگے۔کراچی صوبہ مہاجر قوم کو تیسری مرتبہ تقسیم کی سازش ہے،پہلی مرتبہ قیام پاکستان کے وقت اور دوسری تقسیم 1971میں سقوط ڈھاکہ کی شکل میں ہوئی اور ہم تیسری تقسیم کے متحمل نہیں، ہم شہری سندھ پر مبنی جنوبی سندھ صوبے کا قیام چاہتے ہیں۔