کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے 25اہلکاروں کو بطور خدام الحج منتخب کرتے ہوئے 9فروری کو وزارت حج میں ٹریننگ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ منتخب ہونے والوں میں 10 انسپکٹرز، 6سب انسپکٹرز، چار اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور پانچ کانسٹیبلز شامل ہیں۔ منتخب اہلکاروں کا تعلق حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی رینج، اسپیشل برانچ اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے ہے۔