• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کی تین چوتھائی اکثریت غزہ میں فوجی تعیناتی کی حامی، سروے

اسلام آباد (قاسم عباسی) پاکستانی عوام کی تقریباً تین چوتھائی اکثریت غزہ میں کثیر ملکی امن نگرانی مشن کے تحت فوجی دستوں کی تعیناتی کی حمایت کرتی ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک قومی سطح کے نمائندہ سروے کے مطابق، جو 15 جنوری سے 3 فروری کے درمیان کیا گیا، 73 فیصد جواب دہندگان نے فوج بھیجنے کی حمایت کی۔ تاہم، یہ حمایت اس شرط سے مشروط ہے کہ یہ مشن مسلم ممالک کے مشترکہ اتحاد کے تحت ہو، فلسطینی قیادت کی باقاعدہ درخواست پر مبنی ہو، اور اقوامِ متحدہ کی منظوری حاصل ہو۔سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے فوجی کردار کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، لیکن عالمی سطح پر شمولیت کی نوعیت کے حوالے سے عوام محتاط نظر آئے۔ خاص طور پر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کردہ "بورڈ آف پیس" میں پاکستان کی شمولیت کی صرف 34 فیصد نے حمایت کی، جبکہ نمایاں طور پر 39 فیصد افراد اس بارے میں غیر یقینی کا شکار رہے۔سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی بڑی تعداد غزہ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جہاں 54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ وہاں کی پیش رفت کو مسلسل فالو کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید