کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں ناظم اباد انڈر پاس میں سیوریج کی وجہ سے بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں ،شہری پریشان ہیں، سیوریج کا مسئلہ ڈیڑھ ماہ پرانا، اہلکار دکھاوے کیلئے موجود،سائٹ، شیر شاہ کے کاروباری افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے تین لین کے انڈر پاس سے ایک وقت میں اڑی ترچھی ہو کر ایک گاڑی گزر سکتی ہے جبکہ پانی میں گڑے ہونے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں اور گاڑیوں کے نقصانات بھی ہیں ہفتے کو اس نمائندے کے دورے کے دوران انڈر پاس میں چار کے ایم سی اہلکار دکھاوے کے لیے موجود پائے گئے کیمرے دیکھ کر اہلکاروں نے جھوٹی موٹی کھدائیاں شروع کر دیں مگر جب پوچھا تو پتہ چلا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے ا رہے ہیں مگر لائن کا پتہ نہیں چل رہا کہ سیوریج کہاں سے ارہا ہے۔