• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہونگے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) کن ممالک میں روزے سب سے لمبے اور کہاں سب سے چھوٹے ہونگے؟ روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں مدت 16گھنٹے ، کچھ مقامات پر 20گھنٹے ،برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں اوقات 11سے 14 گھنٹے رہیں گے۔ ایسے علاقوں میں جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہو،مکہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپناسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان 2026 کی ابتدا 19 فروری کو متوقع ہے، حالانکہ چاند کے نظارے پر یہ 18 فروری کو بھی شروع ہو سکتا ہے۔ اس سال روزے کے اوقات پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوں گے، جس سے مومنین کے لیے روزہ رکھنا کچھ آسان ہو جائے گا۔ شمالی ممالک جیسے شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید