• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے، پی ٹی آئی، تحریک تحفظ آئین

کراچی (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پہیہ جام ، شٹر ڈائون ہڑتا ل آج، محمود خان اچکزئی نے عوام کو شرکت کی دعوت دیدی ہے ،جے یو آئی نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور تحریک تحفظ آئین کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال آج ہوگی ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پُرامن شرکت کریں، ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کیا جاہے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل کردی۔کارکنوں اور عوام کے نام پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 8 فروری 2024 ایک سیاہ دن تھا جب عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیااور کل اس سیاہ دن کو دو سال مکمل ہو رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید