• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی وفاقی وزیر اطلاعات پر کڑی تنقید، پریس کانفرنس جھوٹ کا مجموعہ قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی شعبہ اطلاعات نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کو "کامیڈی سے بھرپور، جھوٹ اور چاپلوسی کا مجموعہ قرار دیا ہے ، ترجمان نے ایک بیان میں وفاقی وزیر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے طنزا کہاہے کہ اگر مسلم لیگ(ن)کے اندر جھوٹ بولنے کا مقابلہ کرایا جائے تو عطا ء تارڑ اس میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے،ایک وزیر کا عہدہ حقائق بتانے کے لیے ہوتا ہے، لیکن اسے محض "خوشامد اور دربار میں وفاداری" ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، بیان میں دعوی کیا گیا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ملک میں مثالی امن قائم تھا۔
اہم خبریں سے مزید