• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپارکو نے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، امیدواروں کا انتخاب مکمل

اسلام آباد( جنگ نیوز)سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، سپارکو نے خلائی مشن کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا، ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں امیدوار 2ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے، تربیت کی تکمیل کے بعد، اکتوبر، نومبر میں خلائی مشن کے لئے ایک امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا، خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو لے کر چینی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔دو طرفہ خلائی تعاون کے معاہدے پر فروری 2025 میں دستخط ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید