کراچی (نیوز ڈیسک)جنسی مجرم ایپسٹین کے انیل امبانی کے ساتھ تعلقات کا انکشاف، ایپسٹین نے انیل امبانی کولمبی سویڈش خوبروبلونڈ لڑکی پیش کی،امبانی خاندان پر متعدد کتابیں بھی منگوائیں، 2017 سے 2019 تک پیغامات، عالمی امور، کاروبار اور خواتین کے بارے میں گفتگو شامل رہی۔ بلومبرگ کے مطابق جیفری ایپسٹین نے بھارت کے کاروباری خاندان کےفرد انیل امبانی کے ساتھ تعلقات قائم کیے، یہ بات امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ دستاویزات سے ظاہر ہوئی ہے۔ ان کے پیغامات 2017 سے 2019 تک جاری رہے۔