اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) قونصل جنرل پاکستان دبئی، حسین محمد نے پریس قونصلر محمد صالح کے ہمراہ دبئی انٹرنیشنل آرٹ سینٹر میں پاکستانی آرٹ اینڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل نے منتظمین کو پاکستان کی فنونِ لطیفہ اور ثقافتی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی بین الثقافتی روابط کا ایک اہم مرکز ہے اور متحدہ عرب امارات ایسے منفرد مواقع اور پلیٹ فارمز فراہم کرتا ہے جہاں مختلف ثقافتیں باہم ملتی ہیں۔قونصل جنرل نے پاکستان کی گہری جڑوں پر مبنی فن و ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ سفارتکاری کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔