اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کے خودکش حملہ آور بار ے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جسکے مطابق جون 2025ء میں مبینہ خودکش حملہ آور نے باجوڑ میں نئی موبائل سم ایکٹیویٹ کی، 27 جون سے اکتوبر تک خودکش حملہ آور یاسر باجوڑ میں مقیم رہا۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور بعد میں باجوڑ سے حکیم آباد نوشہرہ منتقل ہوا، مبینہ خودکش حملہ آور نے 2 فروری کو اسلام آباد کی امام بارگاہ کی ریکی کی، خود کش حملے سے قبل ہدف کا انتخاب اور نگرانی کئی ہفتوں پر محیط رہی۔