اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کا شناختی کارڈ مل گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کہ خودکش بمبار گزشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے پشاور میں گھر پر چھاپہ مار کر اس کے 2 بھائیوں اور 1 خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔