اسلام آباد(جنگ رپورٹر)فراڈ کیس میں فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روکدی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا 24 جنوری کا نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور ان سے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل سنگل بنچ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کا 24 جنوری کا ضمانت واپسی کا آرڈر آئندہ سماعت تک معطل رہے گا،ایف آئی اے اس وقت تک ملزم کو گرفتار نہ کرے ، ملزم نجف حمید پر بطور حلقہ پٹواری دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے ایک کنال پلاٹ کا انتقال کرنے کا الزام ہے۔