اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فورنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی، حملہ آور نے راستے میں 2 اور ہال کے اندر داخل ہو کر 6 گولیاں چلائیں، تحقیقاتی اداروں کو تمام گولیوں کے خول جائے وقوع سے مل گئے۔