کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرپاؤ کالونی میں بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماںکو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود شیرپاؤ کالونی مکان نمبر 350کے اندر چھریوںکے وارسے خاتون جاںبحق ہوگئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ کی شناخت 45سالہ پروین زوجہ خان محمد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے سفاک بیٹے جمال نے چھریوںکے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس پر اثرات ہیں اور جنات کا سایہ ہے ۔