• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل کرپشن انڈیکس، بھارت 91 ویں، بنگلہ دیش 150 ویں نمبر پر

اسلام آباد (جنگ نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ گلوبل کرپشن پرسپشن انڈیکس 2025کے مطابق دنیا کے 182 ممالک میں بدعنوانی کے حوالے سے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی درجہ بندی سامنے آ گئی ہے، انڈیکس 2025میں بھارت 91ویں ، بنگلہ دیش 150 ویں پوزیشن پر آگیا، انڈیا خطے میں سب سے کم بدعنوان ملک قرار پایا ہے ، کارکردگی میں بہتری کے بعد اسکور 39 رہا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 100 میں سے 28نمبر حاصل کیے اور عالمی فہرست میں 136ویں پوزیشن پر رہا۔بھارت اس فہرست میں 91نمبر کے کر خطے میں سب سے کم بدعنوان ملک قرار پایا ہے جبکہ بنگلہ دیش150ویں پوزیشن پر جاگرا ہے ۔ بھارت نے رواں سال اپنی کارکردگی میں بہتری دکھاتے ہوئے 39اسکور کے ساتھ 91ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں بھارت پانچ درجے اوپر آیا ہے، جسے وہاں حکومتی اصلاحات اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے باوجود بھارت کا اسکور عالمی اوسط سے کم ہے۔ بنگلہ دیش اس فہرست میں نسبتاً نچلے درجے پر رہا، جہاں اسے 24اسکور کے ساتھ 150واں مقام ملا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش دنیا کے سب سے زیادہ بدعنوان سمجھے جانے والے ممالک میں شامل ہے اور نچلے درجے سے گنتی کرنے پر اسے 13ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید