کراچی (رفیق مانگٹ)کرکٹ اب جنوبی ایشیا کی سیاست کا ٹول بن چکی، جنوبی ایشیا کی سیاست ایک منفی مجموعی کھیل، جبکہ کرکٹ میں فتح کا اصول واضح، بی سی بی عملا بی جے پی کے زیر اثر، پاکستان کرکٹ بورڈ وزیر داخلہ کے زیر انتظام، پاکستان اوربنگلادیش بھارت کی بالا دستی برداشت نہیں کر سکتے، برطانوی جریدہ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدہ اکانومسٹ لکھتا ہے کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ، مردوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ، صرف کھیل کا میدان نہیں رہا بلکہ جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست کا آئینہ بھی بن گیا ہے۔ بھارت، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے اس عالمی ایونٹ کو سیاسی محاذ میں بدل دیا ہے، جہاں کھیل کے ساتھ طاقت اور سیاست بھی کھیل رہی ہے۔بنگلادیش اور پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھتے ہیں اور اس کی بالا دستی برداشت نہیں کر سکتے۔پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے ابتدا میں انکار کیا، جس کا مقصد بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی دکھانا اور بھارت کو نقصان پہنچانا تھا۔