• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، 212 نشستوں کے ساتھ بی این پی کو دو تہائی اکثریت حاصل، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش انتخابات میں 212نشستوں کے ساتھ بی این پی نے پارلیمانی اکثریت حاصل کر لی ۔ طارق رحمان وزیرِ اعظم بننے کے قریب ،صدر زرداری اور وزیر اعظم کی مبارکباد، شہباز شریف نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا ئیں گے، جماعتِ اسلامی و اتحادیوں کی 77نشستیں ، جینیریشن زی کی پارٹی NCP نے صرف چھ نشستیں جیتیں، این سی پی نے جماعت اسلامی سے اتحاد کرلیا ۔عوامی جوش و خروش، پر امن ووٹنگ ، مبصرین کا کہنا ہےنئی حکومت کیلئے معیشت ، سیاسی استحکام اور بین الاقوامی تعلقات کے توازن جیسے بڑے چیلنجز ہیں ۔ میڈیااطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں 2024 کی مہلک بغاوت کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اس کے رہنما طارق رحمان وزیرِ اعظم بننے کے قریب ہیں۔ الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اور انہوں نے نتائج کی شفافیت پر اعتراضات اٹھائے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کچھ حلقوں میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید