• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس؛ 100 سے زائد افسروں کی گریڈ 19 میں ترقی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نےپولیس سروس اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دینے کی منظوری دی۔آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) کے افسران کی گریڈ 18 میں ترقی کے حوالے سے اجلاس آج 14 فروری کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیر صدارت ہو گا۔جمعہ کے روز سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جیز، وزارتِ قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری ون بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔پولیس سروس کے 68افسروں کے کیسز ترقی کیلئے زیر غور اآئے ۔ جن افسروں کو ترقی دی گئی ہے ان میں ملک جمیل ظفر۔ سونیا شمروز۔ مظہر اقبال۔

اہم خبریں سے مزید