کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے بھی بہت سے صوبوں کو ناگزیر قرار دیا تھا، آج الطاف حسین موجود ہوتے تو گل پلازہ کا الزام بھی ایم کیو ایم پر لگانا آسان ہوتا، ہمارا نظام انسان کو مریض بننے میں مدد دیتا ہے۔ وہ جیو نیوز کے ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب بھی کراچی کو نئے صوبہ بنانے کی بات کی جائے گی ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔ فیلڈ مارشل نے بھی پاکستان میں مستقبل کے لئے ایڈمنسٹریٹو بنیادوں پر بہت سے صوبوں کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ہمارے ہاں ہیلتھ کیئر نہیں ہے بلکہ سیک کیئر ہے ۔ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے اور اس کے لئے ضروری ہے صاف پانی، سیوریج کے بہترین نظام اور صفائی ستھرائی وغیرہ سے جبکہ ہمارا نظام انسان کو مریض بننے میں مدد دیتا ہے۔