اسلام آباد(طاہر خلیل) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روزاسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملکی سلامتی کے پیش نظر اعلی سطح کا اجلاس کیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ بھی زیرغور آیا۔ کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کے خلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے ۔