کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی آبی جارحیت، ڈیم بناکر راوی کا پانی پاکستان جانے سے روکا جائیگا۔ شاہپورکندی ڈیم مارچ کے آخر تک فعال ہونے کی توقع، پاکستان کے حصے کے پانی کی کٹوتی کی جائیگی۔نتیجے میں پاکستان کے لیے پانی کم، خشک سالی اور فصلوں کی کمی کے شکار پاکستانی علاقوں کے لیے خطرہ مزید بڑھ گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نے شاہپورکندی ڈیم کو مارچ کے آخر تک فعال کر کے راوی کے اضافی پانی کو پاکستان جانے سے روکنے کا منصوبہ حتمی شکل دے دی ہے، جس کے بعد یہ پانی بھارت کے پنجاب اور جموں میں زرعی زمینوں کی آبپاشی کے لیے استعمال ہوگا اور پاکستان کو دستیاب پانی کی مقدار میں کمی واقع ہوگی۔