کوئٹہ، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوںکے دوران 14دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ بارکھان میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔