• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں بینک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک ، کے دوران بینکوں کے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک 1447 ھ کے مقدس ماہ میں اسٹیٹ بینک اور تمام بینکوں کے مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے، رمضان میں تمام بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات :صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بلا وقفہ جبکہ جمعے کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلا وقفہ ہوں گے۔ تاہم رمضان المبارک کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہوجائیں گے جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے۔

اہم خبریں سے مزید