• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمیزون فارچون 500 میں نمبر ون، والمارٹ کی 13 سالہ حکمرانی کا خاتمہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایمیزون فارچون 500 میں نمبر ون، والمارٹ کی 13 سالہ حکمرانی کا خاتمہ، ایمیزون کی سالانہ آمدن 716.9ارب ڈالر،والمارٹ پیچھے رہ گئی، کلاؤڈ سروسز اور AI میں بڑی سرمایہ کاری فیصلہ کن ثابت، دونوں کمپنیوں کے درمیان آن لائن تجارت اور نئی ٹیکنالوجی میں سخت مقابلہ جاری، ایمیزون کی برتری نے فارچون تاج دلوادیا۔ امریکی کاروباری جریدے فارچون کی تازہ درجہ بندی کے مطابق ایمیزون نے فارچون 500 فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، یوں والمارٹ کی 13سالہ برتری ختم ہو گئی۔ ایمیزون کی گزشتہ مالی سال کی مجموعی آمدن 716.9ارب ڈالر رہی، جو والمارٹ کی 713.2ارب ڈالر آمدن سے زیادہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید