• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس، کیا حاصل ہو سکتا ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کےبورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس،کیا حاصل ہو سکتا ہے؟ امریکی صدر کی پہلے اجلاس میں غزہ میں پیش رفت دکھانے کی کوشش ، لیکن اسرائیل پر دباؤ ضروری، بو رڈ کامیابی کیلئے مستحکم اور حقیقی امن قائم کرنا ہوگا، فلسطینی کمی اور اسرائیلی شمولیت تنازعات کا باعث ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، جس کا مقصد غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد میں پیش رفت دکھانا ہے۔ بورڈ کی تشکیل 72,000 سے زائد فلسطینی ہلاکتوں اور تقریباً 2.1 ملین افراد کی بے دخلی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔ اجلاس میں 25 رکن ممالک اور متعدد مبصر شریک ہوئے، لیکن فلسطینی نمائندگی کی کمی اور اسرائیل کی شمولیت تنازعات پیدا کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید