• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا پرتعیش طیارہ حکمرانوں کی جاری عیاشیوں کی مثال، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپنے استعمال کے لیے مہنگا اور پرتعیش طیارہ خریدنے اور عوام کی حالت زار کے باوجود حکمران طبقہ کی سرکاری وسائل پر جاری عیاشیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم نواز کا پرتعیش طیارہ حکمرانوں کی جاری عیاشیوں کی مثال ، پنجاب میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ،ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں،حکمران جماعتوں کے پاس عوام کی بہبود کا کوئی پروگرام نہیں ، یہ پارٹیاں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کرتی ہیں ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے قومی میڈیا پر ایک ہی روز شائع ہونے والی ایک طرف حکومت پنجاب کے طیارہ خریدنے اور دوسری جانب صوبہ میں غذائی قلت کا شکار بچوں اور خواتین کی تعداد میں شدید اضافہ کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں خبریں ایک ہی دن اور ایک ہی صوبے کی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید