• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات پر اے آئی سے سائبر حملے ناکام، اہم ڈیجیٹل نظام محفوظ رہے

دبئی (سبط عارف) عرب امارات پر اے آئی سے سائبر حملے ناکام، اہم ڈیجیٹل نظام محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اہم ڈیجیٹل پورٹلز اور سرکاری نظاموں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملے ناکام بنا دیئے۔ اماراتی حکام کے مطابق حملوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا اور انہیں منظم اور دہشت گرد نوعیت کی کارروائیاں قرار دیا گیا ہے۔ اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے نیٹ ورکس میں دراندازی، فشنگ مہمات اور دیگر طریقوں سے نظام متاثر کرنے کی کوشش کی، تاہم جدید دفاعی نظام کے باعث یہ تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق ملک کو روزانہ 90 ہزار سے 2 لاکھ تک سائبر حملوں کی کوششوں کا سامنا رہتا ہے، جن میں بعض ریاستی سرپرستی میں بھی ہو سکتے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی علاقائی کشیدگی کے باعث آن لائن خطرات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم امارات کا ڈیجیٹل دفاعی نظام حساس تنصیبات اور سرکاری و نجی شعبے کے تحفظ کے لئے پوری طرح فعال ہے۔

اہم خبریں سے مزید