• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ 3 اہلکار شہید

کوہاٹ، کوئٹہ، راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر میں دہشت گردوں میں کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ راستے میں گھات لگائے دہشت گردوں نے ایمبولینسز پر بھی حملہ کر دیا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے، دہشت گردوں نے ایمبولینسز کو بھی آگ لگا دی، ادھر بلوچستان کے ضلع پنجگور علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی اور ریسکو عملے کو بھی نشانہ بنایا، سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے3دہشت گرد ہلاک کر دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش جبکہ جانی نقصان پر اظہار تعزیت کی،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل بنڈہ داؤد شاہ میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے ایمبولینسز پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس اوردیگرذرائع کے مطابق پیر کے روز نامعلوم دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرا کر حملہ کیاجسکے نتیجے میں ابتدائی طور پر پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔بعدازاں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے روانہ ہونے والی ریسکیو 1122 کرک کی ایمبولینس گاڑیوں پر غول بانڈہ کے مقام پرراستے میں گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ایف سی کے تین زخمی جوان شہید ہو گئے جبکہ ریسکیو 1122 کے دو اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید