• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI ماڈل کا فوجی استعمال، پینٹاگان اور اینتھروپک کے درمیان تنازع

کراچی (نیوز ڈیسک) اے آئی کا فوجی استعمال، پینٹاگان اور اینتھروپک کے درمیان تنازع، دفاعی حکام ماڈل کے استعمال میں نرمی چاہتے ہیں، اینتھروپک کمپنی کے سربراہ کو بلالیا، سخت مذاکرات، کمپنی حفاظتی اصولوں پر قائم، خطرناک یا خودکار ہتھیاروں اور عوامی نگرانی میں استعمال کی اجازت سے انکار کر دیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اینتھروپک کمپنی کے سربراہ کو بلا کر ان کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کے فوجی استعمال کے قواعد پر سخت مذاکرات کیے ہیں۔ دفاعی حکام چاہتے ہیں کہ ماڈل کے استعمال پر پابندیاں کم ہوں تاکہ اسے حساس فوجی کاموں میں استعمال کیا جا سکے، جبکہ کمپنی نے اپنے ماڈل کے خطرناک یا خودکار ہتھیاروں اور عوامی نگرانی میں استعمال کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو کمپنی کو سپلائی چین کے خطرے میں ڈالنے کا امکان ہے جس سے اس کے دفاعی معاہدے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید