کراچی (نیوز ڈیسک)افغانستان میں فضائی کارروائی کے بعد پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، انٹیلی جنس اداروں کی سخت وارننگ، ممکنہ اہداف میں بازار، فورسز اور عبادت گاہیں شامل، وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فورسز ہائی الرٹ ہیں ،جب بھی افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ ردعمل دیتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں اپنے فضائی حملوں کے بعد ممکنہ شدت پسند جوابی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔