کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب ) کراچی نے کلفٹن میں 423 ارب روپے مالیت کی قیمتی زمین سرکاری تحویل میں لیکر سندھ حکومت کے حوالے کر دی ہے ،نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے پوش علاقوں سے 423.5 ارب روپے مالیت کی 350 ایکڑ قیمتی زمین واگزار کرا لی ہے۔نیب کراچی کے مطابق یہ کارروائی کلفٹن بلاک 1 اور 2 میں کی گئی جہاں سمندر سے حاصل کی گئی، زمین کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن، کے ایم سی اور کے ڈی اے کے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران سامنے آئی ہے۔