کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کےد وران نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تہران پر حملے کیلئے اکسایا ،نیتن یاہومذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے تھے ،ایران پر حملہ کرنے کا امریکی فیصلہ نیتن یاہو کے لیے ایک فتح تھی، امریکی اخبار نیویار ٹائمز کے مطابق امریکی حکام نے بھی ٹرمپ کوایران پر حملے سے متعلق غلط بریفنگ دی ،ٹرمپ نےٹرتھ سوشل پر لکھا کہ جنرل کین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی کارروائی "آسانی سے جیتی جانے والی چیز" ہوگی۔انتظامیہ کے دیگر حکام نے بھی قانون سازوں کے ساتھ نجی نشستوں میں اسی طرح گمراہ کن باتیں کیں۔