• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے آج سیاسی زعماء کو مدعو کرلیا، وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاہے کہ خطے اورمشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورجنگ کی صورتحال کے تناظر میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرکے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے‘ وزیراعظم نے آج سیاسی زعماء کو مدعو کیا ہےاور اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایک دفعہ مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائے۔منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں فضل الرحمان کے نکتہ اعتراض پروفاقی وزیرنے بتایا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، خطے میں کشیدگی کی صورتحال ہے، ایران ہماراہمسایہ ہے اوراس کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہے مگراس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور دیگرخلیجی ممالک کے ساتھ بھی ہمارے برادرانہ اوردیرینہ تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا تعلق مثالی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ بھی موجودہے، اس لئے یہ صورتحال سنجیدگی کاتقاضاکرتی ہے‘انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے انہیں ذمہ داری سونپی ہے کہ سیاسی زعماء کے ساتھ رابطے استوارکئے جائے اورمل بیٹھ کر اتفاق رائے اورمشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید