اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی ، اعلی ٰ تعلیم ، صحت، پانی سمیت دیگر شعبوں کے 123ارب روپے سے زائد مالیت کے11ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، ان میں سے 108ارب روپے مالیت کے 4میگا منصوبے مزید توثیق کیلئے قومی اقتصادی کونسل کو بھیج دیاگیا، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا،تعلیمی شعبے میں چار ارب67کروڑ روپے مالیت سے حویلی کہوٹہ آزاد جموں و کشمیر میں دانش سکول قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔