• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول سے 2026 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، چار سالہ بچہ متاثر

کراچی (بابر علی اعوان) پاکستان میں سال 2026کا پہلا پولیو کیس (وائلڈ پولیو وائرس) سندھ کے ضلع سجاول سے رپورٹ ہوگیا ہے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے مطابق متاثرہ چار سالہ بچے کا تعلق یونین کونسل بیلو، ضلع سجاول سے ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی نشاندہی پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے ہوئی جبکہ اسلام آباد میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے وائرس کی تصدیق کی ہے۔ پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو نے واقعے کے بعد فوری طور پر صورتحال کا جائزہ شروع کر دیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور مؤثر ردعمل ترتیب دیا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 31 رہ گئی تھی جبکہ 2024 میں یہ تعداد 74 تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک ایک قومی انسداد پولیو مہم مکمل کی جا چکی ہے جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، جبکہ آئندہ قومی مہم اپریل میں شیڈول ہے۔

اہم خبریں سے مزید