• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GHQ حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، زلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید، اور دو کروڑ 35لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا، مفرور ہوکر سزا پانے والے ان ملزمان کے حوالے سے عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر ملزم فیصلے کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر ازخود عدالت میں پیش ہوکر اپنی عدم حاضری کی معقول وجہ پیش کردیں تو انہیں شفاف ٹرائل کا ایک موقع دیا جاسکتا ہے، پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ہونے اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف نوعیت کے دیگر سنگین الزامات کے تحت 9مئی 2023کو راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت 118افراد کیخلاف یہ مقدمہ درج ہوا تھا، اندراج مقدمہ کے بعد 47 ملزمان کو مسلسل مفرور رہنے پر عدالت نے باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا تھا جس پر پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو عدالت سے ان اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے ایک درخواست دی جس پر عدالت نے مشترکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جس نے اپنی کارروائی کے بعد ان 47 ملزمان کو دیدہ دانستہ مفرور قرار دیدیا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے آٹھ جنوری کو اخبار اشتہار جاری کروایا جس میں ملزمان کو سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا لیکن پھر بھی کوئی ملزم پیش نہ ہوا تو عدالت نے اشتہاری ملزمان کا سٹیٹ کونسل مقرر کرکے فرد جرم عائد کی اور پراسیکیوشن نے عدالت کے روبرو 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے ۔

اہم خبریں سے مزید