• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عوام و قیادت کیساتھ کھڑے ہیں، نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد، خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت

اسلام آباد(رانا غلام قادر)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ کر مبارکباد دی ہے۔صدرزرداری نے مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ اس وقت شدید کشیدگی اور تنازعات کا سامنا کررہا ہے‘ امید ہے صورتحال جلد مستحکم اور خطے کے عوام کے حالات میں بہتری آئے گی جبکہ شہباز شریف نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا شدید دکھ ہے‘اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ منگل کووزیراعظم نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط میں ان کے والد اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

اہم خبریں سے مزید