واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ایران پر ہونے والے حملوں کو انٹرنیٹ میمز کی مہم میں تبدیل کر رہا ہے، حقیقی میزائل اور فضائی حملوں کی ویڈیوز کو ایکشن فلموں اور ویڈیو گیمز کے کلپس کے ساتھ ملا کر پیش کیا جا رہا ہے۔یہ ویڈیوز امریکی حکومت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کی جا رہی ہیں۔وائٹ ہاؤس نے ایکس پر ویڈیو جاری کی جس میں حقیقی بمباری کے مناظر کو ایکشن فلموں اور ویڈیو گیمز کے مناظر کے ساتھ ملا کر دکھایا گیا،ویڈیو کا عنوان JUSTICE THE AMERICAN WAY رکھا گیا تھا،ویڈیو میں فلم ٹاپ گن، ویڈیو گیم ہیلو اور جاپانی اینی میشن سیریز ڈریگن بال ژی کے میمز اور حوالہ جات شامل تھے،وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیلن ڈور نے اس ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ʼجاگ جاؤ، ڈیڈی گھر آ گیا ہے۔