• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی تیل کی صنعت کو عارضی ریگولیٹری رعایت دینے کا اعلان

اسلام آبا( خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی تیل کی صنعت کو عارضی ریگولیٹری رعایت دیتے ہوئے 60 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کاسٹ، انشورنس اینڈ فریٹ (CIF) بنیاد پر کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایندھن کی سپلائی چین کو محفوظ رکھا جا سکے۔یہ فیصلہ 11 مارچ 2026 کو کیا گیا اور یہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC) کی درخواست پر لیا گیا، جس میں خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات، بیس آئل اور متعلقہ مواد کی درآمد کے لیے دو ماہ کی رعایت طلب کی گئی تھی۔اس اقدام سے ایک ایسے وقت میں سپلائی کے خدشات کم ہونے کی توقع ہے جب آئندہ زرعی سیزن قریب ہے اور عام طور پر ڈیزل کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل بردار جہازوں کی مارکیٹ انتہائی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں خلیج فارس میں سکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خلیجی خطے میں کام کرنے والے جہازوں کے کرایے تقریباً چار گنا تک بڑھ گئے ہیں، جبکہ انشورنس کمپنیوں نے یا تو جنگی خطرات کی کوریج واپس لے لی ہے یا اسے نمایاں حد تک مہنگا کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید