• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹیمپ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹیمپ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کے ویزا کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے جی آر او کے پاس ریفر کیا گیا۔تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 6 پر لگایا گیا ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا ایگزٹ اسٹیمپ نمبر KHI1233 مورخہ 11 نومبر 2025 مشکوک پایا گیا۔بعد ازاں آئی بی ایم ایس سسٹم کے ذریعے سفری ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جس میں مذکورہ تاریخ کا کوئی ڈیپارچر ریکارڈ موجود نہیں پایا گیا۔مزید پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک ایجنٹ کے ذریعے رقم کے عوض پاکستانی امیگریشن کا جعلی ایگزٹ اسٹیمپ لگوایا تھا۔مذکورہ حقائق کی روشنی میں مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔مسافر کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید