• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے نیا طریقہ کار نافذ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو عدالت میں صرف ہنگامی مقدمات وصول کیے جائینگے۔ سپریم کورٹ کا ادارتی ڈیسک جمعہ اور ہفتہ کو صرف ہنگامی مقدمات کی وصولی کے لیے فعال رہے گا جبکہ عوامی سہولت مرکز صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 تک کھلا رہے گا۔ فوری نوعیت کے مقدمات رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد ہی وصول کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید